لاہور (جیوڈیسک) تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں عارف نامی شخص اچانک بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد کھمبے کے ارد گرد جمع ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے عارف کو کھمبے سے نیچے اتارا تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا تھا عارف بے روزگاری سے تنگ آ کر کھمبے پر چڑھا لیکن بظاہر اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں لگ رہا۔ پولیس کے مطابق جب عارف سے کھمبے پر چڑھنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ تاریں صاف کرنے گیا تھا۔