لاہور (جیوڈیسک) محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ نو افراد کو گرفتار کر کے 16 سو کلو گوشت برآمد کر لیا گیا۔
لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے کاہنہ، گوالمنڈی اور مزنگ میں چھاپے مار کر 16سو کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ ٹیم نے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔
لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ قصاب بیمار مردار اور غیر قانونی طور پر جانور ذبح کر رہے تھے۔ حکام نے چھاپوں کے دوران تین غیر قانونی ذبح خانے سیل کر دیے۔