لاہور: ویکسی نیشن سینٹرز میں آن لائن ڈیٹا انٹری کا فیصلہ

Vaccination

Vaccination

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے درست اعداد و شمار کی دستیابی بہت اہم ہے اس لیے نئے ویکسی نیشن سینٹرز میں آن لائن ڈیٹا انٹری کو یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوروناکی صورتحال، ویکسی نیشن کی رفتار اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو ہرضلع میں لگائی گئی ویکسین کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔