لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے لاہور میں فنی تربیت کا سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔
ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹائیکا کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک برس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے۔ حکومت ٹائیکا کو ہر ممکن سہولتیں اور وسائل فراہم کرے گی۔