اسلام آباد : لاہور میں واہگہ بارڈر پر حملے میں بدنامِ زمانہ انڈین ایجنسی را ملوث ہے جو بلواسطہ طالبان کی پُشت پناہی کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرے اور ملکی سلامتی کی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے ناظم شہیر سیالوی نے کیا۔انہوں نے کہا دشمنانِ اسلام پاکستان پر حملے کر کے ملکِ عزیز کو کھوکھلا کر نے کے گھنو ؤنی سازش کر رہیں ہیں انجمن طلباء اسلام کا ہر نوجوان ملکی سلامتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے دھماکے کی خبر سنتے ہی قریبی علاقے کے کارکنان کو خون کے عطیات دینے اور بلڈ کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔