لاہور ، واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

Killed

Killed

لاہور (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی لاہور کے جنرل اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی۔ دو نومبر کو واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک اور خمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں میں شامل سادی سٹریٹ راولپنڈی کا رہائشی عباس جنرل اسپتال میں زیر علاج تھا جو 14 روز بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ورثاء نے علاج کی ناکافی سہولتوں پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے اعلان کی گئی مالی امداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔