مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود لاہور قصور روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکا، ڈی سی او قصور و آر ٹی سیکرٹری عمل در آمد کروانے میں ناکام، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی وجہ سے یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کے باوجود لاہور قصور روڈ پر چلنے والی مزدہ گاڑیوں اور مصطفی آباد سے نواحی دیہات کو چلنے والی چاند گاڑیوں کے کرایہ میں تا حال کمی نہ آ سکی ، جس کی وجہ سے کنڈیکٹر حضرات اور مسافروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو جاری کئے گئے سخت احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کرایوں میں کمی کروانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے،شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرایوں میں کمی اور نا اہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔