لاہور میں واپڈا اور لیسکو ملازمین کا احتجاجی دھرنا اور ریلی

Employees

Employees

لاہور (جیوڈیسک) لاہور واپڈا اور لیسکو ملازمین نے ایف آئی اے حکام اورڈی سی او عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ کارروائیاں بند نہ کی گئیں تووہ ایف آئی اے اور ڈی سی او کے دفاتر کی بجلی بند کر دیں گے۔ واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین او رلیسکو ملازمین نے ایف آئی اے حکام او رڈی سی او عملے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، ریلی کی قیادت لیبر لیڈر خورشید احمد نے کی۔

مزدور رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بجائے عوام اور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، اس ماحول میں کام کیسے ہو گا۔ٹاسک فورس والیب جلی چوری پکڑنے پر الٹا ملازمین کو بلیک میل کرتے ہیں، ایس ڈی او زاور میٹر ریڈرز کو ذمہ دار قرار دے کر گرفتار کیا جارہا ہے، خراب میٹروں کی تبدیلی سے روک دیا گیا ہے۔

جس سے لائن لاسز مزید بڑھیں گے۔ ایف آئی اے اور واپڈا ملازمین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات سڑکوں پر بھی سامنے آنے لگے ہیں، واپڈا اور لیسکو ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال گھمبیر شکل اختیار کر سکتی ہے۔