لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے درمیان کوڑے سے توانائی پیدا کرنے سے منصوبے کی یاداشت پر دستخط ہو گئے، وزیر اعلی ٰ شہباز شریف کا کہنا ہے توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
لاہور میں پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے درمیان کوڑے سے توانائی پیدا کرنے سے منصوبے کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمرشل اور گھریلو ویسٹ سے سبز کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کریں گے، یہ کوئلہ ماحول دوست ہو گا۔
وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پچھے پانچ سالوں میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر تھی۔ مایوسی پھیلانے والوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔