لاہور: سنبل زیادتی کیس کا مبینہ ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

اہور (جیوڈیسک) سنبل سے زیادتی کرنے والے مبینہ ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع وزیر اعلی ہاس کے مطابق پولیس نے پانچ سالہ بچی سنبل سے زیادتی کرنے والے مبینہ ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو محلے داروں کو دکھایا جس کے بعد ملزم کی نشاندہی ہوئی تھی تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے تھے۔

جمعرات کی رات کو ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کو گنگا رام اسپتال کے گیٹ پر پھینک کر فرار ہو گیا تھا جسے اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں بچی کو سروسز اہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ سروسز اہسپتال انتظامیہ کے مطابق سنبل کی حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے جلد ہی انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ سنبل کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد بچی کی مزید سرجری ہو گی۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر سمیرا امبر بخاری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے بعد بچے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ پہلے جسمانی حالت بہتر ہو گی پھر نفسیاتی علاج ہو گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی نے کھانا پینا شروع کر دیا ہے لیکن اس سانحے کی وجہ سے خوف کا شکار ہے۔