لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب پولیس کی کارروائی شمالی وزیرستان آپریشن سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیدی، کہتے ہیں طاہر القادری کو واپسی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی اور خواتین کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لاہور کا واقعہ شمالی وزیرستان آپریشن سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، منہاج القرآن کے غم میں برابر کے شریک ہیں، طاہر القادری کو وطن واپسی سے کوئی نہیں روک سکتا۔