لاہور کا موسم آج گرم رہے گا، درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان

Temperature

Temperature

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا۔ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سورج کے تیور آج بھی اچھے نہیں ہیں، زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہے گا۔ دو سے تین بجے درجہ حررات 46 ڈگری سینٹی گریڈ کی انتہا پر ہوگا اور اس کے بعد کم ہوتا ہوتا صبح پانچ بجے انتہائی کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ جائے گا تاہم ہوا سارا دن چلتی رہے گی جس سے حبس نہیں ہو گا۔

دوپہر کو ہوا میں نمی کا تناسب صرف 12 فیصد تک رہ جائے گا جس سے خشک اور گرم ہوا سب کو جھلسائے گی۔

ایک اچھی توقع یہ کی جا رہی ہے کہ سہہ پہر کو ہلکے بادل آسمان پر آئیں گے اور سورج کا غرور توڑنے کی کوشش کریں گے لیکن زیادہ کامیابی نہیں ہو گی اور موسم کی یہ لہر پیر تک جاری رہے گی۔ پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔