لاہور : شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانے سے 200 افراد کی حالت خراب

Patients

Patients

لاہور (جیوڈیسک) میو اسپتال میں لائے گئے افراد کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ولیمے کی تقریب میں کھانا کھایا۔ جہاں سے گھروں میں پہنچنے پر ان کی حالت خراب ہو گئی۔ جس پر انہیں میو اسپتال اور میاں منشی اسپتال لے جایا گیا۔

متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ تقریب میں کھانا خود تیار کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق حلوے اور گوشت کھانے سے لوگوں کی طبیعت خراب ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا متاثرہ افراد کی طبعیت باسی کھانا کھانے سے خراب ہوئی۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔