لاہور : گندم کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

Wheat

Wheat

لاہور (جیوڈیسک) فلور ملز مالکان نے مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے پر 20 کلو آٹے کے تھیلیپر 10 روپے بڑھا دیا ہے نئی قیمت فوری لا گو ہو گی ۔ سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 1300 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

لہذا دس روپے اضافے سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 720 روپے سے بڑھ کر اب 730 روپے میں فروخت ہو گا انھوں نے کہا کہ 1300 روپے من کے حساب سے آٹے کا تھیلہ 20 کلو 770 روپے قیمت بنتی ہے لیکن کم قیمت پر بیچ رہے ہیں ۔عاصم رضا نے مزید بتایا کہ گندم کی قیمت کم نہ ہو ئی تو آٹے کی قیمتیں آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں تاہم اگر پنجاب حکومت سرکاری گوداموں سے گندم جاری کرے تو قیمت مستحکم ہو سکتی ہے۔