لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے پر بابر مسیح کے خلاف کیس کی سماعت کی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
واضح رہے کہ لاہور کی نشتر کالونی کے رہائشی بابر مسیح نے 2013 میں اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا تھا مقامی رہائشیوں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا تھا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔