لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 2 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی اورخود ہی ریسکیو والوں کو فون کرکے بلالیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق غازی آباد میں جاوید نامی شخص نے بیوی کا گلا کاٹ کر بچے کو گلہ دباکر قتل کیا اور واردات کے بعد خودکشی کی کوشش کی اور خود کو چھری سے زخمی کر لیا۔
جاوید نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد 1122 پر فون کیا اور بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع پر بیوی اور بیٹے کو قتل کیا۔