لاہور : موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہونے لگا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کے بعد موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

جس کے بعد موسم بھی سرد ہو گیا ہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش اور ٹھنڈ کی پیش گوئی کی تھی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو جائے گا۔