لاہور میں خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ کاعلیحدہ انتظام اور تفریحی پارک بنایا جائے : امتیازعلی شاکر
Posted on June 30, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائو ناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری لاہور امتیاز علی شاکر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے انتہائی قلیل مدت میں پنجاب کا متوازن بجٹ پیش کیا 18 کروڑ پاکستانیوں کادرد دل رکھنے والے خادم اعلی پنجاب شہباز شریف پورے پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازعلی شاکر نے کہا کہ لاہور میں خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ کا علیحدہ انتظام کیاجائے اور ساتھ ہی خواتین کیلئے علیحدہ تفریحی پارک بنایا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین کا کثیر تعداد میں سیاست میں آنا انتہائی خوش آئند ہے اور جو صلاحتیں جنوبی پنجاب کی خواتین میں ہیں اگر انکی صحیح طرح سے معاونت کی جائے تو پنجاب کیا۔
پورا ملک اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہنرمند خواتین کیلئے حکومت پنجاب زیادہ سے زیادہ فنڈز جاری کرے اور لاہور میں انڈسٹری زون کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے بے روزگاری غربت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بہتری آئیگی۔