لاہور (جیوڈیسک) ورکرز کنونشن تحریک انصاف کے لئے چیلنج بن گیا، ہال کا مالک تالا لگا کر غائب ہو گیا، نامعلوم افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑ دئیے گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑنے پر ن لیگ کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کرسیاں لگا کر ورکرز کنونشن شروع کر دیا۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز برساتی نالے میں پھینک دئیے گئے جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام کارروائی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ہے۔
گزشتہ شب ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پارٹی دفتر کے قریب پروگرام کرنے پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے کنونشن کیلئے جس شادی ہال میں بکنگ کرائی تھی اس کا مالک بھی ہال کو تالے لگا کر غائب ہو گیا ہے۔