لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا، جبکہ گریٹر اقبال پارک منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،جس سے عوام کو بہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پبلک مقامات پر آرٹ کے شاہکار بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں لاہور میں واہگہ ڈسٹری بیوٹری پرواکنگ اور سائیکلنگ ٹریک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں عالمی معیار کا تھیم پارک بھی بنایا جائے گا جبکہ آرٹ کے شاہکار نمونے شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے منصوبے کا آغاز کر کے اس کا دائرہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا۔