لاہور: ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی واپسی

World Hockey League

World Hockey League

لاہور (یوڈیسک) لاہور قومی ہاکی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کارکردگی بری رہی۔ ملائشیا میں ہونیوالی ورلڈ ہاکی لیگ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی جس میں سے پاکستانی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے سولہ کھلاڑی اور تین آفیشل ملائیشیا سے لاہور پہنچے۔ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ کوریا سے اچھا کھیلے لیکن بدقسمتی سے ہار گئے۔کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے محمد عمران نے اس موقع پر گول کیپر کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔