لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پھر تحریک چلانے کی دھمکی

 Young Doctors

Young Doctors

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹروں کےسروس سڑکچرپرعملدرآمد نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر تحریک چلانےکی دھمکی دے ڈالی، حکومت کاکہناہے آہستہ آہستہ تمام مطالبات پر عمل ہو جائے گا۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال قبل وعدہ کیا تھا کہ 54 نکاتی سروس سڑکچر پر چار ماہ میں عملدرآمد کر دیا جائے گا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود صرف آٹھ نکات پر عملدرآمد ہوا۔

ڈاکٹروں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو دس محرم الحرام کے بعد تحریک چلائی جائے گی جس میں علاج بند کرنے پر بھی غور ہوسکتاہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطالبات کافی حد تک تسلیم کر لئے گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان پر بھی جلد عملدرآمد ہو جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔

اس سے اگر نقصان ہوتا ہے تو صرف مریضوں کا جو ہڑتال کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتےہیں۔