لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، ریلی

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میو اسپتال میں سروس سڑکچر فراہم نہ کئے جانے پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کی طرف سے سروس سڑکچر فراہم نہ کئے جانے پر چھ روز سے لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز احتجاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل کرے۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سروس سڑکچر میں صرف ڈاکٹروں کا ہی فائدہ نہیں ہے بلکہ مریضوں کا بھی فائدہ ہے۔

چاہتے ہیں کہ حکومت ہسپتالوں کی خراب مشینری کو درست کرے اور عوام کو مفت علاج فراہم کرے۔

میو ہسپتال میں احتجاج کے دوران ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور میں جزوی ہڑتال بھی کی۔