لاہور میں نوجوان نے خود کو ہی اغوا کر لیا

kidnapping Boy

kidnapping Boy

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نوجوان نے خود کو ہی اغوا کر لیا۔ تاوان کے لئے لوگوں کے اغوا کی خبریں تو آپ نے عام سنی ہوں گی لیکن کیا کبھی ایسا بھی سنا ہے کہ کوئی خود کو ہی تاوان کے لئے اغوا کر لے۔

جی ہاں، ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ ہے گلبرگ کا ہارون اعجاز،دو مرتبہ کا میٹرک فیل، نا پڑھائی کا شوق، نا کام کاج پر دھیان، ہارون نے رقم ہتھیانے کی ٹھانی،گھر سے تھوڑی دیر کے لئے غائب ہوا۔

جھوٹ موٹ اغوا کا ڈرامہ رچایا اور رہائی کیلئے تاوان کا فون کرا دیا۔پولیس ایسے کیس میں کہاں چپ رہنے والی تھی، کال ٹریس کی، اور مغوی بنے ملزم دھر لیا کہیں بھاگنے کی راہ نہ ملی تو معافیاں مانگنے لگا۔