لاہور میں یوتھ فیسٹیول 2014 کا آغاز نہ ہوسکا

Youth Festival 2014

Youth Festival 2014

لاہور (جیوڈیسک) یوتھ فیسٹیول کے لاہور میں ہونے والے مقابلوں کا آغاز گورنمنٹ گرلز سکول والٹن میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی آمد پر ہونا تھا لیکن نہ سعد رفیق آئے اور نہ ہی کھلاڑی نظر آئے۔ دوسرا میلہ سمن آباد گراونڈ میں سجنا تھا اور وہاں بھی عوامی ٹیکس کے پیسوں سے سیاستدانوں کے تشہیری پوسٹرز تو آویزاں تھے لیکن کھیل کہیں دکھائی نہیں دیا۔

پہلے روز کرکٹ رسہ کشی آرم ریسلنگ اور والی بال کے مقابلے شیڈولڈ تھے مگر سوائے کرکٹ کے اور کسی کھیل کے رنگ دکھائی نہیں دیئے۔

یوتھ فیسٹیول صوبے بھر میں شروع ہو چکا ہے لیکن کھیلوں کے مرکز نگاہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں یہ حال ہے تو باقی شہروں میں صورتحال کا اندازہ آپ خود ہی لگا لی جئیے۔