لاہور (جیوڈیسک) تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنیوالی دینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں فیس بک پر گستاخانہ مواد، ہائی کورٹ کی طرف سے پابندی عائد کرنے کے باوجود انبیا پر فلمیں نشر کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا، اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ توہین انبیا کیخلاف احتجاجی جلوس نکالیں گے، مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس نے کہا کہ پارلیمنٹ کی یوٹیوب بحال کرنیکی قرار داد انتہائی شرمناک ہے۔
جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر عظمت انبیا کا بھرپور دفاع کرینگے، ختم نبوت لائرز فورم کے ترجمان شیخ بدر عالم ، پرنس اعجاز، راناطفیل نے کہا کہ توہین رسالت و توہین عدالت اقدام کو چیلنج کرینگے اس ضمن میں ہائی کورٹ کے سینئر وکلا پر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، یوتھ ونگ شبان ختم نبوت کے امیر سید انیس شاہ اور طیب قریشی نے کہا کہ انبیاکی توہین کیخلاف ہر تحریک کا ساتھ دینگے۔