لاہور، چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی میں مکان میں آگ لگ گئی

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے چڑیاگھر کے قریب کالونی کے ایک مکان میں آگ لگ گئی ،امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابوپالیا۔

لاہور چڑیاگھر کے قریب واقع کالونی کے ایک گھرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گھریلو سامان جل گیا۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ آگ سے چالیس ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔