لاہور چڑیا گھر کی شان ببر شیر ”جمبو“ مر گیا

Lion

Lion

لاہور (جیوڈیسک) چڑیا گھر کی شان کہلانے والا سب سے عمر رسیدہ افریقی نسل کا ببر شیر ”جمبو“ مر گیا۔ لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”جمبو“ 1998 میں لاہور میں پیدا ہوا تھا اور اس کی عمر 16 برس تھی، یہ اپنی طبی عمر پوری کر چکا تھا۔

ببرشیر نے ایک ہفتہ قبل کھانا پینا بند کر دیا تھا اور اسے مصنوعی طریقے سے غذا فراہم کی جا رہی تھی لیکن اسے بچانے کی تمام تر کوششیں بےسود ثابت ہوئیں اور وہ مر گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اگر اس کی کھال قابل استعمال ہوئی تو پھر اس کو چڑیا گھر کے میوزیم میں محفوظ کر دیا جائے گا۔