لاہور (جیوڈیسک) گلو بٹ کو ماڈل ٹاون کچہری میں چند پولیس اہل کار صبح کے وقت پیشی کے لئے لائے تو موقع پر موجود وکلاء اور دیگر افراد گلو بٹ پر ٹوٹ پڑے۔ ٹھڈوں اور گھونسوں سے پولیس کی موجودگی میں گلو بٹ کو مارا پیٹا گیا۔
پولیس اہلکار بڑی مشکل سے گلو بٹ کو مشتعل افراد سے بچاتے ہوئے رکشا میں ڈال کر ماڈل ٹائون کچہری سے لے گئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹائون کچہری میں تعینات کر دی گئی۔
گلو بٹ کو چند گھنٹے بعد دوبارہ ساڑھے تین بجے ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا گیا اور پولیس کے سخت حصار میں کمرہ عدالت تک لے جایا گیا۔
پولیس کی جانب سے گلو بٹ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے گلو بٹ کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا جس کے بعد اسے سخت سیکیورٹی میں جیل بھجوا دیا گیا۔