لاہور کی خبریں 6/1/2015

Lahore

Lahore

لاہور (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قوم متحد ہو جائے دہشت گرد خود بھاگ جا ئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار گذاشتہ روز انھوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ۖی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ۖی سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ آپ ۖ کے پیغام کو عام کرکے اسلام کے خلاف شازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسلمان ممالک کو غیر مذہبی قوتو ں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔جبکہ غیر مذہبی قوتیں مسلمانوں کے خلاف مسلسل شازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ذلیل ورسوا ہورہے ہیں ۔آپۖ کے لائے ہوئے نظام کے نفاذ میں تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔ آپ ۖ کے نقشے قدم پر چل کر دین اور دنیا کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے آج مسلمان دینی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ یہ ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پر چار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہماری کا میابی ہے اور بقا ء ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)حکمران قرآن سنت کے خلاف قوانین ختم کرنے او راسلام کے نفاذ کے پا بند ہیں قوم آج کے دن ا سوہ حسنہ ۖ کی پیروی کر کے ملک کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانے کا عہد کر یں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنماء عبدالرحمن عزیز نے ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبیۖ کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جا سکتاہے آپۖ ابدی اور آخری پیغام لیکر آئے جو آج اور قیامت تک کیلئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے اور کر ے گاعلماء اور عوام نظام مصطفیۖ کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے نظام مصطفیٰ ۖ کے بغیر مسلمان ترقی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہوظن عزیز میںاس وقت جس قدر بحران ہیں ان کا حل آپ ۖ کے لا ئے ہو ئے نظام کے نفاظ میں ہے اس حوالے سے حکمران اس نظام کو عملی طور پر نا فذ کریں اور عوام اپنی زندگیوں میں اسے اپنا ئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے نام پر ملک کے قیمتی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنا چاہتی ہے ،جماعت اسلامی اس کی سخت مزاحمت کرے گی اور ہم فروری میں ملک بھر سے لاہور میں مزدوروں اور محنت کشوں کو جمع کرکے نجکاری کے خلاف مہم چلائیں گے ،قومی اداروں میں مزدوروں کا استحصال ہورہا ہے ،حکومت ان اداروں کو نہیں چلاسکتی تو اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے ریلوے سمیت قومی اداروں کو ہمارے حوالے کردے ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ان اداروں کو بہتر انداز میں چلائیں گے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے ۔حکومت نے آج تک قومی اداروں کی فروخت اور بندر بانٹ کے علاوہ کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگ پہلے قومی اداروں کو ناکام بناتے ہیں اور پھر اونے پونے خرید کر ملک و قوم کو ان اداروں سے محروم کررہے ہیں ،جماعت اسلامی ملک بھر کے لاکھوں مزدوروں کی سرپرستی جاری رکھے گی ،ہم نجکاری کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم حکومت سے ورکرز ویلفیئر فنڈکے اربوں روپے کا حساب لیں گے اور مزدوروں کے فنڈزپر ہاتھ صاف کرنے والوں کے بھی ہاتھ توڑکران سے ایک ایک پائی وصول کریں گے ۔حکومت نے اپنی مزدور کش پالیسیوں سے مزدوروں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔اس سے پہلے کہ یوم الحساب آجائے حکمران مزدوروں کو ان کا حق دے دیں ۔ مزدور حقوق کے تحفظ کیلئے لاہور میں مزدوروں کا سب سے بڑا اجتماع کریں گے ۔میں مزدور باپ کا مزدور بیٹا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ آج اگر دنیا میں استحصالی اور طبقاتی نظام نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں تو یہ اسلام کی روشن تعلیمات سے بے خبری اور لاعلمی کا نتیجہ ہے ۔حضرت محمد ۖ دنیا بھر کے مزدوروں ،بے سہارااور پسے ہوئے طبقات کا سہارا بن کر آئے اور تعلیم دی کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب اوربعد ازاں این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی ،حافظ سلمان بٹ ،رانامحمودعلی اور محمد امین منہاس کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ حضرت محمد ۖ دنیا سے ظلم و جبر اور طبقاتی و استحصالی نظام کے خاتمہ ،انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانے اور انسانیت کو امن و محبت کا درس دینے کیلئے تشریف لائے ۔آج دنیا میں جو حسن اور لطف نظر آرہا ہے وہ سرور کائنات ۖ کی تعلیمات کی بدولت ہے ۔ہم اگر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات ،بے سہارا ،یتیموں و بیوائوں،محروموںاور مجبوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں تویہ حضرت محمد ۖ پر ایمان لانے اور اسلام کی روشنی سے فیضیاب ہونے کی وجہ سے ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن ملک بھر کے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے اور جماعت اسلامی اس جنگ میں مزدوروں کی حقیقی قیادت کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحصال اور طبقاتی نظام کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں ۔ہر شہری 34قسم کے بالواسطہ اور بلا واسطہ ٹیکس دے رہا ہے ،ٹیکس دینے والوں میں بااثر لوگوں کی تعداد بہت کم ہے ،جبکہ حکمران غریب عوام سے ظالمانہ ٹیکس وصول کرکے مزدروں کے خون پسینے کی کمائی کو اپنے اللوں تللوں میں اڑا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیںدیتے ،حکومت کی شاہ خرچیوں کا یہ عالم ہے کہ ملک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور ہر پاکستانی نوے ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری تباہی کا راستہ ہے ۔حکومت نجکاری کا راستہ چھوڑکر اداروں کی بحالی کی طرف توجہ دے ،انہوں نے کہا کہ 68سال میں کسی حکومت نے لیبر پالیسی پر عمل نہیں کیا ،لاکھوں غیر رجسٹرڈمزدور سڑکوں پر ٹھیلے اور ریٹرھیاں لگا کرروزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں ،کوئی جوتے پالش کررہا اور کوئی ہوٹلوں میں برتن دھو رہا ہے مگر حکومت ان کی رجسٹریشن کے بارے میں کوئی پالیسی نہیں بنا رہی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کو کھیتوں کی اور مزدوروں کو کارخانوں کی آمدن میں حصہ دار بنائے گی ۔ہم اقتدار میں آکر تیس ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو آٹا ،گھی ،دال ،چاول اور چائے کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے اور پانچ بڑی بیماریوں کینسر ،دل اور گردے کی بیماری ،ٹی بی اور تھیلیسیمیا کا علاج مفت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام کی وجہ سے معاشرے میںامیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہورہی ہے ۔ہم امیر اور غریب میں بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ختم کرکے سب کو ایک قانون کے تابع کریں گے اور معاشرتی تفریق کے خاتمہ کیلئے یکساں نظام تعلیم دیں گے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ مجھے حکومت کی بے بسی پر ترس آتا ہے ،ایک جمہوری اور سیاسی حکومت فوجی عدالتیں بنانے پر مجبور ہے ،تما م جماعتوں نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اب حکمرانوں کی صلاحیتوں کا امتحان ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے ،اگر ملک کے عدالتی نظام میں کوئی سقم تھا تو حکمرانوں کو اسے دور کرکے اس کو بہتر بنانا چاہیئے تھا ،عدلیہ میں ہزاروں خالی اسامیاں ہیں جنہیں پر نہیں کیا جارہا ،عدلیہ اپنا کام احسن انداز میں پورا کررہی ہے ،اعلیٰ عدالتوںنے قریبا سات سو مجرموں کو پھانسی کی سزائیں دیں مگر حکومت نے یورپی یونین کے دبائو میں آکر ان سزائوں پر عمل درآمد روک دیا ۔ہندوستان کی طرف سے بارڈر پرمسلسل گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت پاگل پن کا مظاہرہ کررہی ہے ،جس نے تمام سفارتی آداب کو پامال کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کے بہانے ہمارے دو جوانوںکو بلا کر شہید کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کو اس کی بڑی بھاری قیمت اداکرنا پڑے گی اور ہم بھارت سے اس کے مظالم اور خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو عالمی برادری میں بھارت کے جنگی جنون کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)حکومت گلگت بلتستان سے جم سٹون اور قیمتی پتھروں کو اندرون ملک خاص طور پر پنجاب میں ٹرانسپورٹیشن میں حائل دشواریوں کو ختم کردے تو ان پتھروں کی برآمدات کا موجودہ حجم کئی گنا زیادہ ہو ِ سکتا ہےـ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا آج یہاں جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں روان مالی سال میں قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں 39 . 82 فیصد کا نمایاں اضافہ حوصلہ افزا ہے تاہم پیاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ا س اضافہ کو کافی سمجھ کر رک نہیں جانا چاہئے بلکہ دریافت کے شعبہ میں وسعت اور جدت پیدا کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کو کئی گنا زیادہ کیا جا سکتا ہے ـ ـ پیاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جم سٹون اور قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن انہیں اندرن ملک بالخصوص پنجاب کے لیے ٹرانسپورٹیشن میں مشکلات حائل ہیں ـ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ان مشکلات کو ختم کردے تو موجودہ حجم میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے ـ پیاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف مقامات پر قیمتی معدنیات ـ گیس اور تیل کی موجودگی کے امکانات کافی روشن ہیں ـ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت ماہرین کی نگرانی میں قدرت کے عطیات تلاش کرنے اور نکالنے کا عمل تیز کرے ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قوم متحد ہو جائے دہشت گرد خود بھاگ جا ئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے لاہور میں سیرت النبی ۖکے حوالے سے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ۖی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، مہنگائی اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ۖی سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ آپ ۖ کے پیغام کو عام کرکے اسلام کے خلاف شازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسلمان ممالک کو سیکولر قوتو ں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔جبکہ سیکولر قوتیں مسلمانوں کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ذلیل ورسوا ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ آپۖ کے لائے ہوئے نظام کے نفاذ میں تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔ آپ ۖ کے نقشے قدم پر چل کر دین اور دنیا کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے آج کے مسلمان نے آپۖ کے ان احکامات کو نظر انداز کر دیا ہے یہی ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پر چار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہماری کا میابی اور بقا ء ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) صدر شباب ملی لاہور عابد میر نے لاہور کے ذمے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دن بدن بگڑتے ہوئے حالات سے عوام مایوسی کا شکار ہورہے ہیں ، نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے نوکریوں کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں مگر اُنہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا، بے روزگاری کی وجہ سے آج کا نوجوان سٹریٹ کرائم میں ملوث ہورہا ہے جو آنیوالے وقتوں میں بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے تمام کارکنان اور ذمہ داران کو اپنے اپنے علاقوں میں حق کی آواز بلند کرنے اور جہاں تک ہوسکے نوجوانوں میں دین کی دعوت اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے زور دیا ۔ آج پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہونا چاہئے تاکہ جلد از جلد پاکستان کی معیشت کو درست کیا جاسکے اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ عابد میر نے کہا کہ سرکاری اداروں میں رشوت لے کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جاتی ہیں ، میرٹ نام کی کوئی چیز بھی نہیں اس پر حکومت پاکستان نے اگر اپنا کردار ادا نہ کیا تو حالات مزید بگڑ جائیں گے ، حق دار کو اُس کا حق دلوانا ہوگا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ شباب ملی کے ذمے داران اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں میٹنگز کا انعقاد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جاسکے اور اسلامی انقلاب کے لئے کوشش کی جاسکے ، اُنہوں نے کہا کہ دعوت ہمارا راستہ ہے اور ہم دعوت کے ذریعے لوگوں کو قائل کریں گے کہ ملکی حالات اور آپ کے مسائل صرف اور صرف اسلامی انقلاب کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ جب سے پاکستان بنا ہے نااہل حکمرانوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور اچھے لوگوں کی پہچان کرکے اُن کو آگے لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جمہوری سیاسی قوتوں نے دہشت گردی کے معاملے میں پیپلزپارٹی کے اصولی مؤقف کی تائیدکی ہے اے پی سی کے فیصلے درحقیقت بینظیر بھٹو شہید ویژن کی عکاسی ہے پاکستان کی سا لمیت اورپاکستانیوں کے مستقبل کی خاطرآئین میں ترمیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت بڑی قیمت چکائی انہوں نے کہا کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کوقومی مفادات سے زیادہ کوئی شے مقدم نہیں بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت اورامن کی بحالی کیلئے جام شہادت نوش کیا ،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نجات اوراے پی سی کی کامیابی کے سلسلہ میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کاکردارفیصلہ کن اہمیت کاحامل ہے۔دہشت گردی کیخلاف تاریخی کامیابی کیلئے عوام اورسیاسی قیادت کامتحدرہنااہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے افکار اور فلسفے کو لے کر چل رہی ہے پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے اور اس سوچ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پیپلز لائرز فورم کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار خرم لطیف کھوسہ، افتخار شاہد، بشریٰ نقوی، شاہد مقبول شیخ، طارق خورشید، عارف ظفر، عابد حسین صدیقی، میاں شاہد عباس، آصف خان، سہیل ملک، میاں منظور احمد مانیکا، عاطف خان، میاں عبدالوحید اور پیپلز پارٹی پنجاب اور پیپلز لائرز فورم کے دیگر عہدیداران اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا خوش آئند ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے سردار خرم لطیف کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں شاہد مقبول شیخ نے کہا کہ ووٹ کی طاقت پر یقین نہ رکھنے والے انتہا پسندوں، دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے دہشت گردوں کے متعلق دئیے گئے مینڈیٹ کو پورا کرنا ہو گا۔ جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)تحریک صراطِ مستقیم پاکستا ن کے زیر اہتمام بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت اور علمائے اہلسنت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ پریس کلب سے لے کر اسمبلی ہال چوک پر اختتام پزیر ہوگی۔ سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مرکز صراط ِمستقیم ، جامعہ جلالیہ رضویہ ، مرکز فدایان ختم نبوت پاکستان ، جلالی ہاوس سمیت کئی مراکز اہلسنت ، اور علمائے اہلسنت کی رہائش گاہوں پر چھاپے جبکہ سر براہ فدایان ختم نبوت پاکستان شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، مولانا محمد سعید انجم ، محمد عاصم جلالی، مولانامحمد نظام الدین جلالی، محمد بلال رضوی، مولانا محمد ظفر اقبال جلالی سمیت بیسیوں کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت ہٹ دھرمی پر اُتر آئی ہے۔ چھاپے اور گرفتاریوں سے ہمیں ناموس رسالت ۖ کے مقدس مشن سے ہٹایا نہیں جاسکتا ۔ کیونکہ عشق رسول میں جینا اور مرنا مومن کی پہچان ہے۔ نظام مصطفےٰۖکے نفاذ کیلئے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے اور غازی ممتاز حسین قادری اُمت مسلمہ کے ہیرو ہیں ہم ان کی رہائی کیلئے کی قانونی، آئینی اور اخلاقی طور پر مدد کرتے رہیں گے ۔کیونکہ پاکستان کلمہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے مگر کچھ قوتیں پاکستا ن میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو پھیلانا چاہتی ہیںاسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 295cکا تحفظ آئین پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ہے ۔ کچھ نادیدہ قوتیں آپریشن ضرب عضب اور قومی الیکشن پلان کو ناکام بنانے کیلئے ملک کی پُر اِمن اکثریت اہلسنت و جماعت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو کسی لحاظ سے بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ اس موقع پرحاجی محمد شفیق کیلانی ، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا فرمان علی نقشبندی ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا عبدالکریم جلالی ،مولانا محمد یونس قادری،مولانا طاہر الحسن رضوی، مولانا امانت علی سرداری، مولانا ریاست علی جلالی ، مولانا قمر جلالی،شیخ قدیرالزمان جلالی ودیگر بھی موجود تھے۔