لاہور : بھاٹی گیٹ سے پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو اغوا کر لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے بھاٹی سے نامعلوم افراد نے پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو اغوا کر لیا۔ پولیس تھانہ بھاٹی گیٹ نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔لاہور کے علاقے بھاٹی سے نامعلوم افراد نے پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو اغوا کر لیا۔ پولیس تھانہ بھاٹی گیٹ نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ 18 سالہ حسنین بخاری امریکا سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چند روز قبل لاہور آیا۔

وہ بھاٹی میں اپنے آبائی گھر میں مقیم تھے، حسنین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پیر کے روز واپس امریکا کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم نامعلوم افراد نے انہیں پیر کے روز اغوا کر لیا۔ حسنین کے والد لیاقت بخاری کا کہنا ہے کہ وہ ساری زندگی امریکا میں رہے، انہیں کسی پر شک نہیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے فوری طور پر احکامات جاری کریں۔