لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں توہین رسالت کے الزام میں چھبیس سالہ مسیحی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔سینکڑوں مشتعل افراد نے قریب واقع مسیحی آبادی کا محاصرہ کرلیا اورگھروں کے سامان کو آگ لگادی۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں26 سالہ مسیحی نوجوان ساون مسیح پر توہین رسالت کا الزام تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرسیکڑوں افراد نے مسیحی آبادی کا محاصرہ کرلیا ، مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ مکینوں نے دعوی کیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے 100سے زائد گھروں کو آگ لگادی جبکہ متعدد موٹرسائیکلیں اوررکشے بھی جلا دیئے،شدید اشتعال کے باعث پولیس نے کارروائی سے گریزکیا۔پولیس حکام کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں 26 سالہ نوجوان ساون مسیح کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کرلیاہے۔
کشیدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے بادشاہی مسجدکے خطیب اوردیگرعلمابھی وقوع پر پہنچ گئے جس کے بعد صورت حال معمول پر آ گئی ہے تاہم آگ نہیں بجھائی جا سکی ۔