لاجسٹس، ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس فائونڈیشن پاکستان کا ایک اہم اجلاس
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات : گزشتہ روز لاجسٹس، ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس فائونڈیشن پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر لجہف اخترچوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آفس لجہف گجرات ذیشان پلازہ میں ہوا ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری نوید صادق ملک ، فنانس سیکرٹری مرزا حسن رضا بھی موجود تھے ، اجلاس محمد ضلع منڈی بہاوالدین میں لجہف کے تنظیمی اموار کا جائزہ لیا گیا ، ضلع منڈی بہائوالدین چوہدری اختر چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر اختر چوہدری نے ضلع منڈی بہائوالدین میں لجہف کی تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ لجہف معاشرے کے مظلوم اور بے سہارہ لوگوں کا سہارہ ہے ، لجہف رنگ ، نسل ، قوم ، مذہب اور سیاسی وابستگی کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ، بعد ازاں تمام عہدیداران نے منڈی بہائوالدین کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں پھالیہ کاخصوصی دورہ کیا اس موقع پر پھالیہ کی ممتاز سماجی شخصیت الطاف احمد اور محمد اسلم نے لجہف کے مرکزی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لجہف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com