جھیل البرٹ میں کشتی ڈوبنے سے 251 کانگو مہاجرین ہلاک

Boat

Boat

نشاسا (جیوڈیسک) جھیل البرٹ میں کشتی ڈوبنے سے 251 کانگو مہاجرین ہلاک ہونے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کانگو حکام کا کہنا ہے کہ 300 مہاجرین یوگنڈا کے کیمپوں سے وطن واپس آ رہے تھے کہ جھیل البرٹ میں کشتی ڈوبنے سیخواتین اور بچوں سمیت 251 افراد ہلاک ہو گئے۔

کانگو کے صدر جوزف کیبلا نے کشتی ڈوبنے کے حادثے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کانگو میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے باوجود لاکھوں افراد یوگنڈا منتقل ہو گئے تھے۔