پاناما لیکس، ارجنٹینا کی عدالت کا صدر کیخلاف تحقیقات کا حکم

 Argentina President

Argentina President

بیونس آئرس (جیوڈیسک) پاناما لیکس کے منظر عام پر آتے ہی عالمی سیاست میں بھونچال آ گیا۔ آئس لینڈ کے بعد ارجنٹینا میں بھی پاناما لیکس کی زد میں آنے والے صدر کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔

پاناما پیپرز میں ارجنٹینا کے صدر کی 2 آف شور کمپنیوں کا ذکر تھا جس کی بنیاد پر ارجنٹینا کی عدالت نے صدر موریسیو مکری کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ صدر موریسیو مکری کا پاناما پیپرز میں ذکر آنے پر اپوزیشن کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے اس سے پہلے آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ گنلاگسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں کیونکہ پاناما پیپرز میں ان کی بیوی کی آف شور کمپنیوں کا ذکر آیا تھا۔