کراچی: معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پاناما لیکس نے حکمران وسیاستدانوں کو آئینہ دکھایا ہے کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور حکمرانوں کی نااہلی وبدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکمران ملک سے مخلص ہیں تو دوست ملک چین کی طرح کرپشن کی سزاموت مقررکیوں نہیں کرتے، پاناما لیکس پر تحقیقات صرف وزیر اعظم ایک کی نہیں بلکہ ان تمام وزراء ، سیاستدان ، بیوروکریٹس کی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ انہیں کس نے کس انداز سے لوٹا گیاہے،منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ملک کا کوئی بھی ادارہ کرپشن سے خالی نہیں ہر فرداپنے اپنے دائرے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہےِ جب تک کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اور قانون سازی نہیں ہوتی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے اس ناسور کاخاتمہ ناممکن ہے آف شور کمپنیوں کے مالکان سے حساب لینا قوم کا حق اور فریضہ ہے، ورلڈ بینک کے قرض تلے دبے ملک کے وزیروں سے نوٹوں کی کھیپ برآمد اور حکمرانوں کا آف شور کمپنیوں کا مالک ہونا عالمی سطح پر وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بناہے ، انہوں نے کہاکہ پانامالیکس سے معلوم ہوا کہ وطن عزیز کا کوئی بھی حکمران دودھ کا دھلا ہوا نہیں ہر دور کے حکمرانوں نے قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو کبھی سوئیس بینکوں میں منتقل کیا تو کبھی برطانیہ اور کبھی چوری کے اڈوں پر پہنچا دیا۔
آج حال یہ ہے کہ ملک کا غریب طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہاہے غریب والدین اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر میں خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاا اگر حکمران وطن عزیز سے مخلص ہوتے تو آج غریب غربت کی لکیرکے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوتا، ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کی جب حکومت آئی تو قوم کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں مگرافسوس وہ توقعات پر پورا نہیں اترسکے ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں آنے والی ہر حکومت نے اپنے اپنے ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی اور قومی خزانے کو ہڑپ کرنے کے ماہر ہیں مہنگائی بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ جیسے بڑے بحرانوں نے گزشتہ کئی برسوں سے نے ملک کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور حکمران لاپرواہی اور ڈھٹائی کا ثبوت دیتے ہوئے کہتے ہیں ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے کہ حکمرانوں کو حقیقت پسندی کا مظاہر کرتے ہوئے ملک سے مخلص ہونے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر تحقیقات صرف وزیر اعظم ایک کی نہیں بلکہ ان تمام وزراء ، سیاستدان ، بیوروکریٹس کی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ انہیں کس نے کس انداز سے لوٹا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ملک سے مخلص ہیں تو برادر ملک چین کی طرح کرپشن کی سزاء موت کے قانون کا بل منظور کروائیں۔