کروڑ لعل عیسن کی خبریں 25/03/2015

Crore Lal Essan

Crore Lal Essan

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پنجاب انفارمیشن آف ٹیمریری ریزیڈنس رولز 2015 کے تحت مکان کرائے پر مالکان اور کرایہ داران کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 7 کے شفقت اللہ ولد گل محمد شیخ نے شفیق الرحمن نام شخص کو جبکہ قیصر عباس نے گلوبل ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کو مکان پر دے رکھے تھے۔ پنجاب انفارمیشن آف ٹیمریری ریزیڈنس رولز 2015 کے تحت مکان کرائے پر دینے کے 48 گھنٹے میں پولیس کو اطلاع دینا ہوتی ہے۔ لیکن نہیں دی گئی۔ دوسری جانب مالکان مکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2011 میں مکان کرائے پر دیا جس کا باقاعدہ ایگریمنٹ کا اسٹام موجود ہے اور پولیس کو بھی اس وقت اطلاع دی گئی تھی۔ اگر ہمیں دوبارہ اطلاع دینے کا معلوم ہوتا تو پھر بھی دے دیتے۔ قیصر عباس نے مزید کہا کہ میرے مکان میں کسی شخص کی رہائش موجود نہیں بلکہ گلوبل ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (رجسٹرڈ ) اپنا آفس چلا رہی ہے۔ مقدمہ سراسر زیادتی ہے۔ خارج کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پسند کی جگہ نہ ہونے پر عاشق نے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس تھانہ کروڑ نے بھائی کی درخواست پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بستی پتافی کے محمد کامران اور محمد عرفان ولد محمد ظہیر قوم کمہار گھر میں موجود تھے اس دوران جمن شاہ سے ان کے رشتہ داران محسن عباس اور محمد اسلم وغیرہ آئے اور محمد عرفان کے ساتھ باتیں کر رہے تھے کہ محمد کامران اندر کمرے میں گیا اور سپرے والی بوتل ہاتھ میں لے کر کمرے سے نکلا اور کہا کہ آج میری محبوبہ کی رسم مہندی ہے اور اب مجھے جینے کا کوئی حق نہیں۔ لہٰذا میں زہر پی کر خود کشی کرتا ہوں۔ اور منہ میں دوا انڈیل لی جس سے کامران بیہوش ہو گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے اس کے بھائی محمد عرفان کی درخوست پر اقدام خود کشی پر مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) منظور حسین نے محمد آصف پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس کی چھوٹی 10 سالہ بیٹی فرزانہ بی بی جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں گلی میں موجود تھی کہ ملزم محمد آصف نے اس پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے اس کو بری طرح سے زخمی کر دیا۔ منظور حسین کے بیٹے نے مزید لکھا کہ اس سے قبل آصف کے کتے نے ان کے والد اور بھائی کو بھی زخمی کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جامعہ رحمانیہ کے مہتمم قاری عبدالرحمن رحمانی کے خلاف یا اللہ مدد کانفرنس اور تبلیغی اصلاحی جلسہ میں شرکت کرنے پر تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق مہتمم جامعہ رحمانیہ جھرکل قاری عبدالرحمن رحمانی جن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نے چند روز قبل موضع بچی والا کے جامعہ صدیقہ مسجد میں ہونے والی یا اللہ مدد کانفرنس میں جبکہ اسی طرح انہوں نے نواں ٹبہ پر تبلیغی اصلاحی جلسہ میں شرکت کی تھی اور اس دوران ادارے کیلئے گندم کی بوریاں بطور امداد مانگی اور اپنے ہاتھ سے لکھتے رہے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔