کروڑ لعل عیسن میں بھکارنوں کا گروہ دکانوں پر سامان چرانے میں مصروف
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ لعل عیسن میں بھکارنوں کا گروہ دکانوں پر سامان چرانے میں مصروف۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے چوک کے دکانداروں نے بھیک مانگنے والی 10 سء زائد خواتین اور بچیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھکارنوںسے مختلف دکانوں سے چرائے ہوئے کپڑوں کے سوٹ ، موبائل سیٹ ، گھی کے ڈبے اور جوتے برآمد ہوئے۔
خواتین بھکارنوں کا گروہ رش بھیڑ والی دکانداروں سے بھیک مانگتے وقت اشیاء چرا لیتا ہے۔ اور یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com