کروڑ لعل عیسن میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ کئی افراد زخمی
Posted on March 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ لعل عیسن میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ کئی افراد زخمی۔ گلیوں میں اندھیرا ، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں ان دنوں میں کروڑ شہر کے ہر گلی کونے میں آوارہ کتوں کے غول دندناتے پھر رہے ہیں۔ جس سے شہر کے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے متعدد بار ٹی ایم اے حکام کو کتوں کی تلفی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ٹی ایم اے حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ اور شہری کتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان حلقوں نے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے حکام کی سستی کا فی الفور نوٹس لے کر کاروائی کریں۔ علاوہ ازیں کروڑ لعل عیسن شہر کی اکثر گلیوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرا چھایا رہتا ہے۔
نماز عشاء اور فجر میں نمازیوں کو سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کروڑ کے وارڈ نمبر 11 کی گلی عطاء محمد پٹواری ، گلی عبدالواحد انصاری ، گلی محمدی مسجد ، وارڈ نمبر 12 وارڈ نمبر 5 ، وارڈ نمبر 6 کی اکثر گلیوں میں سٹریٹ لائٹ کے بلب نہ ہونے سے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com