لیہ کی کارکردگی ، 11 دن قبل ایکسائز آفس لیہ سے کروڑ سمیت دیگر شہروں کیلئے ڈاک آج تک موصول نہ ہو سکی کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) TCS لیہ کی کارکردگی ، 11 دن قبل ایکسائز آفس لیہ سے کروڑ سمیت دیگر شہروں کیلئے ڈاک آج تک موصول نہ ہو سکی۔ ضلع لیہ کی عوام نے تی سی ایس کی سست رفتاری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز میں ان دنوں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ جسٹریشن بکیں ضلع بھر کے لوگوں کو ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ 31 جولائی کو ضلع لیہ کے مختلف علاقوں کروڑ لعل عیسن ، فتح پور اور چوک اعظم سمیت دیگر علاقوں کیلئے بھجوائی گئی ڈاک آج تک موصول نہ ہوسکی ہے۔ گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن کا نوجوان محمد جنید موٹرسائیکل کی کاپی کیلئے ایکسائز آفس لیہ پہنچا جنہوں نے ریکارڈ چیک کروایا اور بتایا کہ 31 جولائی کو رجسٹریشن بکیں بھجوا دی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارب سے زائد سبسڈی کے ذریعے حکومت رمضان بازاروں میں سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 2 ارب سے زائد سبسڈی کے ذریعے حکومت رمضان بازاروں میں سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ افسران سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو میاں نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے رلیف سے مستفیذ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اے سی کروڑ تنویر یزدان کے ہمراہ رمضان بازار کروڑ اور فتح پور کے معائنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے سبزی فروٹ کریانہ اور یوٹیلیٹی سٹور کے اسٹال کا معائنہ کیا۔ اے سی کمشنر تنویر یزدان نے کہا کہ حکومت عوام کو رلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔