کروڑ لعل عیسن کی خبر یں 15/7/2014

News

News

بستی لسکانی تحصیل کروڑ کے زبیر اسراء نے اپنے 2 ساتھیوں سمیت نوکر حسین ولد فقیر محمد کی بڑی اور چھوٹی بیٹی دونوں کو وقفہ وقفہ
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بستی لسکانی تحصیل کروڑ کے زبیر اسراء نے اپنے 2 ساتھیوں سمیت نوکر حسین ولد فقیر محمد کی بڑی اور چھوٹی بیٹی دونوں کو وقفہ وقفہ اپنی گندی حوس کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد ازاں بڑی بیٹی ثمینہ بی بی کو اغوا کر کے لے گیا۔ غریب ماں باپ انصاف کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینہ میں زبیر اسراء ولد مختیار حسین قوم اسراء ساکن بستی لسکانی تحصیل کروڑ نے نوکر حسین ولد فقیر محمد قوم فقیر ساکن جھوک سونگی کلاسرہ بستی بہار شاہ کی بڑی بیٹی ثمینہ بی بی کے ساتھ جسمانی زیادتی کی۔ با اثر افراد نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج نہ ہونے دیا اور ثمینہ کے وارثان کو ڈرا دھمکا کا صلح کر لی تھی۔ اب ایک بار پھر 9 اور 10 جولائی کی درمیانی شب نوکر حسین معہ اہل و عیال اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک چیخ و پکار کی آواز سے اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے ادھر ادھر دیکھا تو اس کی دونوں بیٹیاں ثمینہ بی بی اور رقیہ بی بی اپنی اپنی چارپائیوں پر موجود نہ تھیں۔ اس نے آواز کی سمت اپنے داماد کے ہمراہ تعقب کیا اور کچھ ہی فاصلے سے ایک گنے کے کھیت کے قریب چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ جب اس نے بیٹری کی روشنی ڈالی تو دیکھا کہ ایک شخص زبیر اسراء ولد مختیار حسین اس کی چھوٹی بیٹی رقیہ بی بی کے ساتھ زنائے حرام کر رہا تھا جبکہ پاس ہی ایک اور شخص جسے وہ سامنے آنے پر پہچان سکتا ہے اس کی بڑی بیٹی ثمینہ بی بی کے ساتھ زنائے حرام کر رہا تھا۔ اور ایک مسلح شخص پستول لے کر پہرا دے رہا تھا۔ جیسے ہی زبیر اسراء اور اس کے ساتھیوں نے ثمینہ بی بی اور رقیہ بی بی کے گھر والوں کو دیکھا تو فرار ہو گئے اور اسلح کی نوک پر ثمینہ بی بی کو اغوا کر کے لے گئے۔ جب نوکر حسین نے پولیس سے رابطہ کیا تو زبیر اسراء اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے نوکر حسین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں۔ نوکر حسین ڈی پی او لیہ کے پاس انصاف کیلئے پہنچا لیکن 5 دن گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔ نوکر حسین ، اس کی بیوی رشید بی بی ، چھوٹی بیٹی رقیہ بی بی اور داماد سبطین نے گزشتہ روز میڈیا کے افراد کو تفصیلات بتائیں اور ڈی پی اور لیہ کو دی گئی درخواست میں ملزمان کے خلاف الزام عائد کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہایت ہی غریب لوگ ہیں جبکہ ملزمان علاقہ کے بااثر زمیندار ہیں جن کو پولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ زہادتی ہوئی۔ وقوعہ حقیقت پر مبنی ہے۔ اگر ڈی پی او لیہ چاہیں تو خود تفتیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے رقیہ بی بی کے ساتھ زیادتی اور ثمینہ بی بی کو اغوا اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی استدا کرتے ہوئے ثمینہ بی بی کو جلد سے جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد عثمان خان لیبر انسپکٹر لیہ رمضان بازار میں روزانہ اپنی زیر نگرانی ویٹس وغیرہ کو صحیح مدد دے رہے ہیں۔ اور آٹے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) محمد عثمان خان لیبر انسپکٹر لیہ رمضان بازار میں روزانہ اپنی زیر نگرانی ویٹس وغیرہ کو صحیح مدد دے رہے ہیں۔ اور آٹے ، چینی ، چاول اور دیگر اشیاء خورد نوش کا وزن چیک کیا جاتا ہے۔ لیبر انسپکٹر محمد عثمان خان روزہ رکھ کر پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار محمد حسن طارق ، مسٹر شازل ، محمد جنید ، امان اللہ و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام محکموں میں ایماندار اور فرض شناس افسران کو تعینات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ 18 سال کے مقابلہ میں نواز شریف کی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال کے دوران حلقہ NA-181 میں 120 سے زائد ٹرانسفارمرز
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ 18 سال کے مقابلہ میں نواز شریف کی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال کے دوران حلقہ NA-181 میں 120 سے زائد ٹرانسفارمرز نصب و تبدیل کروائے جو کہ ریکارڈ ہیں۔ کامرس کالج کروڑ محلہ ارائیاں گرہ شمالی ، بلدیہ چوک ، وارڈ نمبر 7 خان چوک ، بستی کھنڈویہ ، بستی دھول ، ودھے والی ، 80 اے ٹی ڈی اے میں 50 اور 100 کے وی محلہ شیخانوالہ ، وارڈ نمبر 13 میں 200 کے وی ، محلہ قریشیاں والا وارڈ نمبر 12 میں 200KV میں نئے ٹرانسفارمر تبدیل و نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح گرہ شمالی چوک ، وارڈ نمبر 1 اور 12 میں 200KV ، محلہ حسین آباد میں 50KV بسرہ چوک میں 100KV، 109/TDA میں100KV کا ٹرانسفارمر آئیندہ چند روز میں نصب کر دیا جائیں گے۔ یہ بات ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے تحصیل کونسل ہال کروڑ میں درجنوں شہریوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ میں جلد 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ مزید براں کروڑ شہر ، فتح پور اور چوبارہ کیلئے 200KV کے 8 ٹرانسفارمر آئیندہ چند روز میں پہنچ جائیں گے۔ میری کوشش ہے کہ علاقہ کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کروائوں تا کہ علاقہ سے محرومیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ صاحبزادہ فیض الحس نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر کروڑ میں 6 کروڑ روپے سے آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی بلاک اور فرنیچر کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔ اسی طرح فتح پور کروڑ کیلئے 5 کروڑ سے بائی پاس روڈ ، تحصیل چوبارہ میں 5 کروڑ روپے سے کامرس کالج کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اگر عوام نے میرا ساتھ دیا تو اپنی بھرپور خدمات پیش کرونگا۔