کروڑ لعل عیسن میں خود ساختہ مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا

Inflation

Inflation

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) کروڑ لعل عیسن میں خود ساختہ مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ عید سے قبل اور اب تک کوٹ ادو ، مظفر گڑھ ، ملتان ، بھکر ، ڈی آئی خان سمیت تمام جگہوں پر برائیلر مرغی کا گوشت 150 روپے سے 160 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لیکن کروڑ لعل عیسن میں 200 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح کوکا کولا، پیپسی کولڈ لیٹر 50 روپے ، ڈیڑھ لیٹر 70 جبکہ 2.3/4 لیٹر 100 روپے کے نرخ پرنٹ ہے لیکن دکاندار دھڑلے سے لیٹر 60 ، ڈیڑھ لیٹر 80 اور 2.3/4 لیٹر 120 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں گھریلو گیس سلینڈر بھی 200 روپے زائد فروخت جاری ہے۔ کوئی پوچنے والا نہیں۔

کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ڈی سی او لیہ سمیت اعلیٰ حکام سے کروڑ لعل عیسن میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔