کروڑ لعل عیسن کی خبریں 31/3/2014
Posted on April 1, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
جس ملک کے گرائونڈ آباد ہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے۔ انشاء اللہ ہر سال ڈسٹرکٹ لیول کے فٹبال
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جس ملک کے گرائونڈ آباد ہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے۔ انشاء اللہ ہر سال ڈسٹرکٹ لیول کے فٹبال اور والی بال کے ٹورنامنٹ منعقد ہونگے۔ حاجی محمد انور ظفر ، حاجی محمد اکرم ظفر سرپرست التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی۔حاجی محمد انور ظفر نے ضلع کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بنا کر تفریح مہیا کی۔ امید کرتا ہوں کہ اس علاقہ سے بھی قومی ہیرو پیدا ہونگے۔ چکنمبر 94/TDA کے گرائونڈ کی چاردیواری کا اعلان کرتا ہوں۔ MNA صاحبزادہ فیض الحسن
تفصیل کے مطابق التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی چکنمبر 94/TDA کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتہ سے جاری انڈر ڈسٹرکٹ مقابلے میں ضلع لیہ کی 16 ٹیموں کے حصہ لیا۔ گزشتہ روز فائنل میں پہنچنے والی ضلع لیہ کی دونوں ٹیموں چٹان فٹبال کلب اور الفتح فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ جس میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ جس کے بعد پلنٹی کے پانچ پانچ بالوں میں بھی برابری ہوئی۔ جبکہ آخر میں سنگل پلنٹی کا مقابلہ ہوا۔ اور چٹان فٹبال کلب لیہ نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی MNA صاحبزادہ فیض الحسن تھے۔ جبکہ دیگر افراد میں ملک اسماعیل کھوکھر صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی ، سردار اقبال احمد کان شہانی ایڈووکیٹ ، سابق صدر انجمن کروڑ تاجران طارق محمود پہاڑ ، چوہدری محمد شریف گجر ، چوہدری محمد حنیف گجر ، الحاج بائو محمد رفیق ، چوہدری فضل حسین ، ابرار احمد ، ملک ظہور سواگ ، امتیاز احمد ناصر ، ایم پی اے چوہدری اشفاق کے بھائی چوہدری سجاد احمد اور چوہدری عرفان تھے۔ حاجی محمد انور ظفر نے خطاب کرتھے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کا عزم رکھتے ہیں۔ اور خدمت کے تمام شعبوں میں ہم بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے گرائونڈ آباد ہوں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی صحت ، تعلیم اور لوگوں خصوصاً خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہر سال ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ حاجی محمد انور ظفر نے ضلع لیہ کے کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کیں جس سے یہاں کے نوجوان انشاء اللہ قومی ہیرو بن کر نکلیں گے۔ میں حاجی محمد انور ظفر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے چکنمبر 94 ٹی ڈی اے کے گرائونڈ کی چار دیواری مکمل کروانے کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی صاحبزادہ فیض الحسن ، حاجی محمد انور ظفر ، حاجی محمد اکرم ، ملک ظہور سواگ و دیگر نے اول آنے والی ٹیم چٹان فٹبال کلب کو 50 ہزار اور ٹرافی جبکہ رنراپ الفتح کلب کو 30 ہزار اور ٹرافی اور دیگر ٹیموں کو 5 سے 10 ہزار کے انعامات دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ کئی افراد زخمی۔ گلیوں میں اندھیرا ، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ کئی افراد زخمی۔ گلیوں میں اندھیرا ، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا۔ ٹی ایم او کروڑ کی بے حسی پر شہری سراپا احتجاج۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں ان دنوں میں کروڑ شہر کے ہر گلی کونے میں آوارہ کتوں کے غول دندناتے پھر رہے ہیں۔ جس سے شہر کے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے متعدد بار ٹی ایم اے حکام کو کتوں کی تلفی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ٹی ایم اے حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ اور شہری کتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں کروڑ لعل عیسن شہر کی اکثر گلیوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرا چھایا رہتا ہے۔ نماز عشاء اور فجر میں نمازیوں کو سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کروڑ کے وارڈ نمبر 9 ، وارڈ نمبر 10 کی مسجد کھجور والی ، وارڈ نمبر 11 کی گلی عطاء محمد پٹواری ، گلی عبدالواحد انصاری ، گلی محمدی مسجد ، وارڈ نمبر 12 وارڈ نمبر 5 ، وارڈ نمبر 6 کی اکثر گلیوں میں سٹریٹ لائٹ کے بلب نہ ہونے سے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ ٹی ایم او کروڑ کی بے حسی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ ان حلقوں نے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے حکام کی سستی کا فی الفور نوٹس لے کر کاروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن میں سارا دن بجلی نہ ہونے سے شہری و کارباری حلقوں میں شدید پریشانی
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں سارا دن بجلی نہ ہونے سے شہری و کارباری حلقوں میں شدید پریشانی۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لائٹ سارا دن بند رہی جس کی وجہ سے گھروں میں پانی تک ختم ہو گیا۔ کاربار زندگی معطل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن اور اس کے نواحی علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی۔ سارا دن بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھروں میں پانی تک ختم ہو گیا۔ شہر اور گردونوح کے علاقوں میں کارباری حضرات سخت پریشان رہے جبکہ کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر پانی و بجلی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرت ہوئے کہا ہے کہ کروڑ لعل عیسن میں آئے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فی الفور نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے بیٹے کو اغوا کر کے 6 لاکھ تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میرے بیٹے کو اغوا کر کے 6 لاکھ تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔ ڈی ایس پی کروڑ کے پاس انکوائری میں ثابت ہو جانے کے باوجود ملزم گرفتار نہ کرنا کھلم کھلا نا انصافی ہے۔ یہ بات نواحی علاقہ دین پور کے محمد حسین نے گزشتہ روز صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے محسن کو اسی علاقہ کے افراد نے پہلے اغوا کیا اور بعد ازاں 6 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد ڈی آئی خان کے علاقہ سے رہا کیا۔ تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس دو ماہ سے ملزمان کو گرفتار نہیں کر ہی۔ جبکہ ڈی ایس پی کروڑ کے پاس انکوائری میں ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری پولیس پر سوالیہ نشان ہے اور کھلم کھلا نا انصافی ہے۔ انہوں نے وزیر اوعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ، ڈی آئی پنجاب اور ڈی پی او لیہ سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔