کروڑ لعل عیسن کی خبریں 19/4/2014
Posted on April 22, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
آج کا حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہا ہے۔ جبکہ اصحاب رسولۖ نے اتنی بڑی بادشاہت
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آج کا حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہا ہے۔ جبکہ اصحاب رسولۖ نے اتنی بڑی بادشاہت میں اپنا سب کچھ اسلام کی راہ میں قربان کر دیا اور اس دنیا سے خالی ہاتھ گئے۔ اسلام پر سب سے زیادہ قربانی صدیق اکبر کی اور تمام مسلمانوں پر احسان عظیم ہے۔ آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا سب کچھ حضور نبی کری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نچاور کر دیا۔ کچھ لوگ جہالت کے اندھیرے میں ڈوب کر حق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ کسی صورت مناسب نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے نماز جمعہ میں ایک بہت بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی سمیت تمام صحابہ کرام نے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی اور مکمل ساتھ دیا۔ حضرت صدیق اکبر سب سے پہلے ایمان لائے اور اپنے خزانے کے 40 ہزار دینار دین اسلام کی راہ میں خرچ کر دیئے۔ اور جب رخصت ہوئے تو گھر میں ایک کمبل اور ایک پیالا تھا۔ یہ ہے ایک اسلام کے سپا سالار کی کہانی۔ جنہوں نے اتنی بڑی سلطنت میں اپنی جائیداد بنانے کی بجائے اپنے 40 ہزار دینار خرچ کر دیئے۔ ہمیں اصحاب کرام کی مکمل تکلید کرتے ہوئے سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ آج کے لٹیرے حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہلسنت ولجماعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ کچھ لوگ طالبان کے روپ میں دہشتگردی
کروڑ لعل عیسن ( نا مہ نگار) اہلسنت ولجماعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ کچھ لوگ طالبان کے روپ میں دہشتگردی کر کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ حکومت مذاکرات جاری رکھے۔ اچھی امید رکھنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ رحمانیہ جھرکل کے مہتمم قاری عبدالرحمن رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں مذاکرات کو سبوتاز کر کے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ مذاکرات کو میڈیا پر لانے کی بجائے خفیہ رکھا جائے اور کسی نتیجہ پر پہنچ کو عوام کو خوشخبری سنائی جائے۔ پاکستان اہلسنت کے علماء کرام کے قتل عام میں ایران ملوث ہے۔ الحمد اللہ گزشتہ دنوں کراچی میں سپاہ محمد کے گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ایران میں دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے اور اس کام کی انہیں باقاعدہ تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔ مذاکرات کی مخالفت کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت خلفائے راشدین کے کے ایم سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے
لیہ ( نامہ نگار) حکومت خلفائے راشدین کے کے ایم سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم صدیق اکبر انتہائی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی ، ضلع لیہ کے صدر سید غوث محمد گیلانی اور سیکریٹری اطلاعت طارق پہاڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی ، مقام صحابہ و مقام اہل بیت کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیصلہ کے مطابق جماعت اہلسنت ملک بھر میں یوم صدیق اکبر شایان شان طریقہ سے منائے گی۔ اور آئیندہ تمام خلفائے راشدین سے ایام کو بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر خلفائے راشدین کے ایام کو شایان شان منانے کا اعلان کرے۔