کروڑ لعل عیسن کی خبریں 10/4/2014

کروڑ پولیس کا معروف منشیات فروش غلام عباس عرف ساغر شاہ اور اس کے بیٹے ندیم عباس
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ پولیس کا معروف منشیات فروش غلام عباس عرف ساغر شاہ اور اس کے بیٹے ندیم عباس کو پکڑنے کیلئے چھاپا۔ غلام عباس بھاگ جانے میں کامیاب جبکہ ندیم عباس ایک پائو چرس سمیت گرفتار ۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کروڑ پولیس کے سب انسپکٹر فضل عباس کو مخبری ملی کہ راجن شاہ میں معروف منشیات فروش غلام عباس عرف ساغر شاہ اور اس کے بیٹے کے پاس بھاری مقدار میں چرس اور افیون موجود ہے۔ جس پر چھاپا مارا گیا لیکن غلام عباس عرف ساغر شاہ منشیات سمیت بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ اور اس کا بیٹا ندیم عباس کو قابو کر لیا گیا۔ جس کے قبضہ سے ایک پائو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا محمد احمد لدھیانوی کی جیت درحقیقت کارکنوں کی جیت ہے قاری عبدالرحمن رحمانی
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مولانا محمد احمد لدھیانوی کی جیت درحقیقت کارکنوں کی جیت ہے قاری عبدالرحمن رحمانی ۔قاری عبدالغفور عابدتحصیل صدر اہلسنت والجماعت کروڑ، مولانا محمد احمد لدھیانوی مرکزی صدر اہلسنت والجماعت کے این اے 89 جھنگ میں ایم این اے بننے پر کروڑبھر میں مٹھائیاں تقسیم اور شہر بھر میں جشن کا سماں تفصیلات کے مطابق جامعہ رحمانیہ کے مہتمم قاری عبدالرحمن رحمانی ، اہلسنت والجماعت تحصیل کروڑ کے جنرل سیکریٹری قاری محمد اطہر فاروقی نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہر وقت امن پسندی کو اپنا یا اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے اللہ پاک نے ہمارے قائد محترم کو بڑی کامیابی سے نواز ا ہے انہوں نے کہا مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ہر جگہ پر اپنے کارکنان کو محبت اور امن کا درس دیا ہے اہلسنت والجماعت تحصیل کروڑ کے قاری عبدالغفور عابد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد محترم علامہ محمد احمد لدھیانوی کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں اور ہم ان کی پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ہمارے تمام قائدین کی حفاظت فرمائے اور قدم بہ قدم کامیابیاں عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی جیت درحقیقت اہلسنت والجماعت کے کارکنا ن کی جیت ہے کارکنان کو مبارک ہو کہ ان کے قائد اسمبلی میں ان کی آواز بن کر پہنچ چکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،دینی مدارس کو مٹانے والے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،دینی مدارس کو مٹانے والے خو د مٹ جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار علامہ مولانا عبدالجبار حیدری مرکزی رہنما اہلسنت والجماعت سندھ نے عظمت قرآن و دفاع صحابہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا تفصیلات کے مطابق بستی قاضی لسکانی والا روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں سالانہ عظمت قرآن و دفاع صحابہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی قائد مولانا عبدالجبار حیدری ، علامہ مولانا ابوذر غفاری ، مولانا سلیمان طارق، مولانا قاری اللہ بخش خاکی ، مولانا قاری ابو بکر خاکی ، قاری عبدالغفور عابد تحصیل صدر اہلسنت والجماعت کروڑ ، قاری محمد اطہر فاروقی جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کروڑ لعل عیسن ، مولانا محمد عمر، قار ی اللہ نواز خان، قاری محمد ارشد، حافظ محمد عمران، حسن افضال صدیقی نعت خواں ودیگر مقامی علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر علامہ مولانا سلیمان طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دفاع صحابہ انبیاء کرام کی سنت ہے جسے ہم آج بھی ادا کرتے چلے جارہے ہیں اور کرتے جائیں گے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ دفاع صحابہ کے لئے قانون سازی کی جائے اسمبلیوں میں موجود تمام سیاسیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عظمت صحابہ کرام کی خاطر آواز بلند کریں علامہ مولانا ابوذر غفاری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کا قتل عام بند کیا جائے اور بستی قاضی میں ہونے والے صحابہ کرام کی شان میں گستاخوں کو سامنے لایا جائے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور آخر میںجلسہ کے خصوصی مقرر علامہ مولانا عبدالجبار حیدری مرکزی رہنما اہلسنت و الجماعت نے جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلام کے نفاذکے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا دینی مدارس اسلام کا پیغام پھیلا رہے ہیں جو یہودیٰ و نصاریٰ کبھی برداشت نہیں کرسکتے کہ اسلام کی ترویج ہو کفر کے دل پر اس وقت چوٹ لگتی ہے جب مدرسہ سے کوئی حافظ بن کر نکلتا ہے دینی مدارس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی ۔