کروڑ لعل عیسن کی خبریں 1/7/2014

Jamaat Ahle Sunnat

Jamaat Ahle Sunnat

جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی ۖ کے تحفظ کیلئے جدوجہد

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی ۖ کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ مساجد اور مدارس کے تحفظ اور ماہ صیام کے تقدس کیلئے انتظامات کرے۔ ماہ رمضان میں بجلی بلا تعطل کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ٹی ایم اے شہر کی سٹریٹ لائٹ اور صفائی کے بہتر انتظامات کرے۔ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ اور ہسپتال کے علاوہ کسی جگہ ہوٹل اور کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے کے ڈویژنل کنویئر علامہ ابن علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر سید غوث محمد شاہ گیلانی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشتگردوں کے نرغے میں ہے۔ حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جماعت اہلسنت کے مزارات اور مدارس سب سے زیادہ دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ ملک پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک جماعت اہلسنت نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ضلعی انتظامیہ مدارس اور مساجد کی سکیورٹی کے انتظامات سمیت رماضان المبارک کے مہینے کے تقدس کو یقینی بناتے ہوئے جگہ جگہ کھلے ہوٹل ، کولڈ ڈرنک کی دکانیں جہاں پر لوگ کھاتے پیتے ہیں کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفیۖ کے تحفظ اور مقام مصطفیۖ کے نفاظ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبزی فروٹ کے ساتھ ساتھ اشیاء خورد و نوش اور گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ۔ مقامی انتظامیہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) سبزی فروٹ کے ساتھ ساتھ اشیاء خورد و نوش اور گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ۔ مقامی انتظامیہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام۔ رمضان بازار میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری ہے۔ اے سی کروڑ انجمن تاجران کے دبائو کا شکار ہیں۔ سبسڈی کا پیسہ ہڑپ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن سابق رہنما ایپکا شیخ صفدر خان سیہڑ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں سمیت باہر انتظامیہ آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مقامی آڑھتیوں نے آلو پیاز سٹاک کر رکھا ہے۔ جس کے باعث خود ساختہ مہنگائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی کروڑ سبزی فروٹ کے ساتھ ساتھ گوشت اشیاء خوردونوش اور گھریلو گیس کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں 2 ٹرانسفارمر جل گئے۔ آج تیسرے روز بھی نہ لگائے جا سکے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شہر میں 2 ٹرانسفارمر جل گئے۔ آج تیسرے روز بھی نہ لگائے جا سکے۔ ماہ رمضان کے ایام میں بھی محکمہ واپڈا کو ترس نہ آیا۔ شدید گرمی میں دن بھر بجلی بند کر کے روزے داروں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ حکام خدا کا خوف کریں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، حاجی پائندہ خان ، انتظار حسین قریشی ، چوہدری شاہد گجر اور شیخ محمد ایوب نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا برکت والا مہینہ جس میں شدید گرمی کے باعث روزے داروں کو دن بھر بجلی کی بندش کی جاتی ہے سے لوگوں میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب وراڈ نمبر 4 اور 11 کے ٹرانسفارمرز جل جانے سے بھی وہاں کے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام خدا کا خوف کریں۔ اس ماہ مبارکہ میں لوگوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں۔