چور مچائے شور، ڈیوٹی چور ڈاکٹر آپے سے باہر، گالی گلوچ پر اتر آیا

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (طاہر پہاڑ) ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے پولیو کے سلسلہ میں ڈی سی او آفس میٹینگ پر چلے جانے کے بعد کروڑ ہسپتال سے ڈاکٹر غائب۔مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ دل کے عارضے میں مبتلا ایک مریض ایمرجنسی پہنچا تو ایمرجنسی ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹر پرویز انو شاہ بھی موجود نہ تھے۔ اس دوران درجنوں سے زائد دیگر مریض ایمرجنسی میں آتے رہے۔ لیکن ڈاکٹر موجود نہ ہونے کیوجہ سے واپس چلے گئے۔ دل کے عارضے میں مبتلا الطاف خان سیہڑ سخت تکلیف باعث نڈہال تھا۔ جسے فوری طور پر آکسیجن کی ضرورت تھی۔

لواحقین نے مقامی صحافیوں کو ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی اطلاع دی۔ جس پر صحافی موقع پر پہنچے۔ اس دوران ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین بھی میٹنگ سے واپس اپنے آفس پہنچ چکے تھے۔ جنہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں کے بارے میں معلوم کیا۔ اور ایمرجنسی ڈاکٹر پرویز انور کو بھی بلایا۔ جب پرویز انور ایم ایس آفس پہنچے تو ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے بتایا کہ مریض پریشان ہیں اور صحافی بھی تعاقب میں ہیں۔ جس پر ڈاکٹر پرویز انور نے صحافیوں کو ننگی گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اور بلیک میلر کہا۔

اس موقع پر سینئر صحافی جو کہ ہسپتال میں گئی ٹیم کا حصہ نہ تھے اپنے ذاتی کام کے سلسلہ میں ایم ایس آفس موجود تھے نے ڈاکٹر پرویز انور کو رپورٹنگ ٹیم کے خلاف بد زبانی اور بد تمیزی کرنے سے روکا۔ لیکن ڈاکٹر پرویز انور آپے سے باہر ہو گیا۔ اور مزید گالیاں بکتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور کہا کہ میں دیکھ لونگا۔ جب اس سلسلہ میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سے بات ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹر کے رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ ڈاکٹر پرویز انور کو ایسا رویہ ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی بی ڈاٹ کے شعبہ پر معمور ڈاکٹر اشرف شعاع پولیو ڈیوٹی کے سلسلہ میں ٹبہ دستیاں والا اور 84 چک میں موجود ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر شعیب انور کسی کام کے سلسلہ میں ان کے آنے کے بعد گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈکٹر منیر ، ڈاکٹر شازیہ ، ڈاکٹر اسلم ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے صحافیوں کے اسفسار پر بتایا کہ ادویات کا بجٹ کم ہو گیا ہے۔ ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کو لکھا ہے۔ صحافی تنظیمیں اور شہر اس سلسلہ میں تعاون کریں۔