لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

سیشن کورٹ نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے ضامنوں کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے ضامن نذیر احمد اور جان محمد کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ اور صدارتی استثنیٰ کے لئے درخواستوں کو غیر موثر قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 25 جون کو لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔