لال مسجد آپریشن، ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر درخواست دائر

Lal Masjid Operation

Lal Masjid Operation

اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد آپریشن کی ایف آئی آردرج نہ کئے جانے پرشہداء فاوٴنڈیشن نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ایس ایچ اوتھانہ ایبپارہ کی طرف سے ایف آئی آردرج نہ کئے جانے پرشہداء فاوٴنڈیشن کی جانب سے بائیس اے کے تحت درخواست جان محمد قریشی کی وساطت سے ایڈووکیٹ عبدالحق ملک نے دائر کی۔

درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، چوہدری شجاعت، پرویزالہی، اعجازالحق، شیخ رشید، خورشید قصوری، محمد علی درانی، طارق عظیم، سید کامل علی ایغا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں لال مسجد آپریشن کی ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کرینگے۔