اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد آپریشن میں پرویز مشرف کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانہ آب پارہ نے مقدمہ درج نہ کرکے توہین عدالت کی۔ عدالت نے مشرف کے خلاف فوری مقدمہ درج کرانے کیلیے ایف آئی آر رجسٹر عدالت میں منگوا لیا اور ایف آئی آر درج کرنیوالے متعلقہ اہلکار کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔